حیسکو آفیشل کا رینجرز کے ساتھ گاڑی کھاتا میں بجلی چوروں کے خلاف بڑا آپریشن

HESCO OFFICIAL OPERATION RECOVERY WITH DSU TEAMS IN GARI KHATA 

حیسکو گاڑی کھاتا آپریشن 



سب ڈویژن گاڑی کھاتہ حیسکو کی حدود میں بجلی چوروں اور نائندگان کے خلاف آپریشن جاری DSU ٹیم کے ہمراہ  غیرقانونی کنکشن منقطع کرتے ہوئے  بجلی چوری میں ملوث 13 افراد گرفتار مقدمات بھی درج کروانے کا سلسلہ جاری  


 وزیراعظم پاکستان وفاقی وزیر اور سیکرٹری پانی و بجلی کی ہدایت پر وزارت توانائی کی جانب سے حیسکو ریجن میں ڈی ایس یو (DSU) یونٹ کی ٹیموں نے پولیس اور رینجرز کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس موقع پر حیسکو کے اے سی سرکل | سہیل احمد شیخ، ایکسیئن آپریشن گاڑی کھاتہ ظفر علی سولنگی اور ایس ڈی او گاڑی کھاتہ عثمان یعقوب کی بجلی چوری میں ملوث اور بقایا جات ادا نہ کرنے والے افراد کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کر لیا اور گرفتار افراد کو پولیس حوالے کر دیا گیا حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن نے ڈائریکٹ کنکشن استعمال کرنے پر کاروائی عمل میں لائی ٹیم نے اللہ والا پلازہ ۔ زم زم پلازہ ۔ قریشی ڈیری سمیت متعد گھریلو و کمرشل کنکشن کو چیک کرتے ہوئے میٹر کے بغیر بجلی استعمال کرنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 70 سے زائد کنکشن منعقطع کرتے ہوئے متعد پر جرمانہ عائد کیا اور 13 کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اس موقع پر ایکس سی این گاڑی کھاتہ ظفر علی سولنگی کا کہنا تھا کہ ڈی ایس یو ٹیم کے ہمراہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے   ان افراد کے کنکشن کاٹے جا رہے ہیں کو میٹر کے بغیر بجلی استعمال کر رہے ہیں بقایا جات افراد اپنی بل کی قسط کرائے اور بقایا جات کی رقم ادا کرائے کئی علاقوں میں روزانہ کی بمیاد پر آپریشن جاری ہیں مگر کاروائی کے بعد دوبارہ شوری کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے جس کے لئے موثر حکمت عمل تیار کی جا رہی ہیں بجلی چوری میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑا جائے گا


#DSU

#HESCO

Comments