نواب شاہ: بجلی کے بقایا جات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

 نواب شاہ: بجلی کے بقایا جات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن


HESCO NAWABSHAH




نواب شاہ میں بجلی کے بقایا جات کی وصولی اور غیر قانونی کنکشنز کے خاتمے کے لیے واپڈا SDO زین گجر ، پولیس، اور رینجرز کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن کیا۔ 

یہ کارروائی شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی، جس کا مقصد بجلی چوری روکنا اور بقایا جات کی وصولی کو یقینی بنانا تھا۔


واپڈا کے افسران رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ 

اس دوران درجنوں غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے۔


متعدد گھریلو اور تجارتی کنکشنز کو چیک کیا گیا۔


کارروائی کے دوران کسی بھی مزاحمت سے نمٹنے کے لیے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ 

افسران نے کہا کہ غیر قانونی کنکشنز اور بقایا جات کے معاملات میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔


واپڈا حکام نے اعلان کیا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف مزید کارروائیاں کی جائیں گی اور بقایا جات ادا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔


نواب شاہ کے شہریوں سے اپیل:

واپڈا حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت اپنے بجلی کے بل ادا کریں اور غیر قانونی کنکشنز سے اجتناب کریں تاکہ بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جاے۔

Comments